کاروار:9؍مارچ (ایس اؤ نیوز) ضلع کے 27عدالتوں میں 27مارچ کو لوک عدالت کا اہتمام کیاجارہاہے۔ جہاں 3ہزار سے زائد معاملات کو آپسی رضامندی سے حل کئےجانے کی توقع ہے۔ اس بات کی جانکاری قانونی خدمات بورڈ کے ممبر سکریٹری ٹی گووندیا دی ۔
کاروار میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ اترکنڑا ضلع میں 16005سول معاملات اور 18497 کریمنل معاملات سمیت کل 34502معاملات کی سماعت ہونا باقی ہے۔ کل معاملات میں سے 20فی صد معاملات کو آپسی رضا مندی سے حل کرلینےکا انہوں نے اعتماد جتایا۔
’چک باؤنس، سواریوں کےحادثات ، مزدوروں کے متعلق کیس، ازدواجی تنازعات ، جائیداد و ملکیت کے جھگڑے جیسے معاملات کو آپسی رضامندی سے حل کرلینا ممکن ہے ، انہی معاملات کو لوک عدالت میں لایا جائے گا۔ حکومت کا بیان ہے کہ مختلف اراضی حصولیابی منصوبہ جات کےتحت اترکنڑا ضلع کو 700کروڑروپئے بطور معاوضہ منظور کیاجائےگا۔ ایسے معاملات کو قانون کے مطابق آپسی بات چیت کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دئیے جانےکی بات کہی۔
سواریوں کے انشورنس کے مقدمات کو لےکر بات چیت کے ذریعے معاملات کوحل کرنے کے لئے انشورنس کمپنیاں تیار ہیں ۔ اس معاملےمیں ڈرائیونگ لائسنس اور انشورنس والی سواریوں کے مالکان کے ساتھ بات چیت کرنے انشورنس کمپنیوں نے منظوری دی ہے۔ اسی طرح ضلع کی کو آپریٹیو سوسائٹیوں کے 1لاکھ روپیوں سےکم والے معاملات کو حل کرنے پر بھی رضا مندی ہوئی ہے۔
کان کنی اور اراضی محکمہ کی طرف سے دائر کئےگئے 90معاملات باقی ہیں، یہاں اصول کے تحت جرمانہ لے کر کیس کا تصفیہ کرنے کاموقع بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جو کوئی آپسی رضامندی، بات چیت سے معاملات کو حل کرلیتاہے تو اس میں کوئی ہار جیت نہیں ہوتی ہے بلکہ دونوں طرف سے مطابقت اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا جاتا ہے۔